کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف قانون داں سید شریف الدین پیرزادہ کی نماز جنازہ آج ( اتوار) کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ، خاندانی ذرائع کے مطابق شریف الدین پیرذادہ کا جسد خاکی اسپتال سے ان کے پرانے گھر کے ڈی اے اسکیم لا یا جائے گا اور نماز جنازہ بعد نماز ظہر بہادر آباد میں واقع عالمگیر مسجد میں ادا کی جائے گی ۔