امیرِ جماعتِ اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس نے ہماری اچھی خدمت کی، بلوچستان پولیس کی بھی 8 رکاوٹیں ہم نے عبور کیں۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں کارروائیاں جاری رکھے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاؤل پر شرح سود میں کمی کرنے پر زور دیا ہے۔
قومی امن جرگے کی صوبائی کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس کل باچا خان مرکز پشاور میں ہوگا اور صدارت میاں افتخار کریں گے۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں خواتین کے لیے شروع کی گئی امدادی اسکیم میں ہزاروں مردوں کے عورت بن کر امداد لینے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ترجمان اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ترنول میں 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد ہوا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت مری میں اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائشگاہ گئے اور شہید کے والد، بھائی اور دیگر عزیزوں سے ملاقات کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ میں بھارت پاکستان کے خلاف شیڈول کے مطابق میچ کھیلے گا، بھارت ایشیا کپ کا میزبان ہےاب کوئی تبدیلی اس موقع پر ممکن نہیں۔
طاقت کے نشے میں چور اسرائیلی فوج کی ہٹ دھرمی جاری ہے، جس نے بھوک سے بےحال فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والی کشتی حنظلہ پر قبضہ کر لیا۔
آل پاکستان ٹیکسٹائلز ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی گروتھ کیلئے شرح سود میں کمی ضروری ہے۔
گورگن کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد 17جولائی کی صبح ساڑھے 6 بجے دفن کیا گیا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 29 جولائی کو اپ گریڈ بزنس ٹرین کا افتتاح کریں گے۔
ذوالفقار حمید نے کہا کہ طالبان کو ہائی ویز پر آنے سے روکنے کا مستقل حل ٹانک ڈی آئی خان روڈ پر چوکیاں قائم کرنا ہے۔
خیبر پختون خوا کے محکمۂ لائیو اسٹاک سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔