سرگودھا(نامہ نگار) یونیورسٹی آف سرگودھا سنڈیکیٹ نے سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے مین کیمپس ،سب کیمپس میانوالی اور سب کیمپس بھکر کے مختلف شعبہ جات کے 31اساتذہ کی بطور پروفیسر ،ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر تقرر کی منظوری دے دی۔اس اقدام سے سب کیمپس میانوالی اور سب کیمپس بھکر میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جا سکے گا۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق جن اساتذہ کی مین کیمپس میں بطور پروفیسرمنظوری دی گئی ہے اُن میں ڈاکٹر فاروق انور، ڈاکٹر محمد اشرف شاہین (شعبہ کیمسٹری)، ڈاکٹر عامر علی (شعبہ باٹنی )، ڈاکٹر محمد سرور (شعبہ ایجوکیشن)اور ڈاکٹر عامر سہیل ( شعبہ اردو)شامل ہیں۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تقرری حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر ہارون ادریس(شعبہ لائبریری)، ڈاکٹر محمد جمیل انور( شعبہ ریاضی) ، ڈاکٹر نجمہ اقبال ملک(شعبہ نفسیات )، ڈاکٹر خالد ندیم ( شعبہ اردو)اور ڈاکٹر عثمان حمید ( شعبہ قانون)شامل ہیں ۔ سب کیمپس بھکر میں اسسٹنٹ پروفیسرکی تقرری حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد کبیر(شعبہ باٹنی)، ڈاکٹر شاہد کلیم خان( شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن )، احمد سعید( شعبہ کامرس)، ڈاکٹر یاسمین گُل اور ڈاکٹر ندیم اختر(شعبہ کیمسٹری)، محمد اظہر مشتاق اورفہیم احمد خالد(شعبہ کمپیوٹر سائنس)، ڈاکٹر احمد بلال چیمہ( شعبہ ایجوکیشن) ، ارم جمیل(شعبہ انگریزی)، ڈاکٹرشناور نیاز(شعبہ فزکس) اور محمد فاروق ( شعبہ سوشیالوجی)شامل ہیں اسی طرح سب کیمپس میانوالی میں اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرری حاصل کرنے والوں میں مطیع الرحمن اوررفیع اللہ بلال( شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن)، ڈاکٹر خرم شہزاد منور،ڈاکٹر لیاقت علی اورڈاکٹر توقیر احمد(شعبہ کیمسٹری) ، محمد وقاص منظوراورمحمد اصغر ندیم(شعبہ کمپیوٹر سائنس )، ڈاکٹر عبدالمجید خان نیازی(شعبہ ایجوکیشن) ، سلطان شجاع (شعبہ نفسیات)اور ڈاکٹر محمد شفیق ( شعبہ اردو)شامل ہیں ۔ان تقرریوں کے آنے والے چند دنوں میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے جائیں گے۔