امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قانون کی ہتھکڑیاں صرف عام شہری کے لیے نہیں ہونی چاہیں، سپریم کورٹ کو پہلی بار حقیقی احتساب کا موقع ملاہے۔
ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پانامہ میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، کرپشن اسکینڈل میں ملوث کسی ایک لٹیرے کو بھی چھوڑا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ احتساب کے ادارے محض دکھاوے کے ہوں،کرپشن اسکینڈل میں ملوث کسی ایک لٹیرے کو بھی چھوڑا نہیں جاسکتا،امید ہے پانامہ اسکینڈل منطقی انجام تک پہنچے گا۔