سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) دریا ئےچناب میں پانی کی آمد میں 15000 کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مقبو ضہ جموں وکشمیر کی وادی سے بہہ کر آنے والے دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد اتوار کے روز رات 8بجے کے بعد پانی کی آمد 43278 سے بڑھکر58518رہی جبکہ اخراج 14512سے بڑھکر21668رہامرالہ بیراج کے مقام پر جموں توی میں2299مناواں توی میں1345اور مرا لہ روای لنک میں 18000 اور اپرچناب لنک میں 11850 اور دریائے چناب میں پانی کا بہاو40383کیوسک سے بڑھ کر47874 ہو گیا، شہر سیالکوٹ سے گزرنے والے قدرتی نالوں نالہ ایک کے نالہ بھیڈ سمیت نالہ پلکھو میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق رہا۔