• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہال ہاشمی نے آج پھر وہی زبان استعمال کی ہے، خورشید شاہ

Nihal Hashmi Has Again Using The Same Language Khursheed Shah
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ نہال ہاشمی نے آج پھر وہی زبان استعمال کی ہے، نہال اکیلا نہیں ۔

میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ حسین نواز کی تصویر اور نہال ہاشمی کی باتوں سے ایسا لگتا ہے وہ عدلیہ کو متناع بنا کر کیس کے لیے پہلے سے ہی جواز ڈھونڈ رہے ہیں ۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے،حسین نواز کی تصویر میں کچھ متنازعہ نہیں ،مگر تصویر باہر کیسے آئی اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطرناک گیم کھیل رہے ہیں، سندھ کے لوگ اٹھ کھڑے ہوں گے، سندھ میں ایمرجنسی لگ چکی ہے ، بجلی بند ہونے کی وجہ سے پانی نہیں ہے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ہم خود انتشار کا شکار ہیں، لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے، سندھ کا بجٹ لائیو دیا جا رہا ہے تو کیا قیامت آ گئی؟

قائد حزب اختلاف نے یہ بھی کہا کہ مسلمان دہشت گرد نہیں امن پسند ہیں،دشمن تاک میں ہے،7 مسلم ممالک نے قطر کا بائیکاٹ کیا، قطر کے گھوڑے بھی آتے ہیں اور خط بھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہاں گیا وہ جاہ و جلال، دو تہائی اکثریت؟ ہم پرسب سے زیادہ مہربان قطر ہے، سینیٹر نے جو دھمکیاں دیں وہ سامنے ہیں، حالات اس طرف نہ لے جائیں کہ سب کا نقصان ہو۔
تازہ ترین