• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ایئر پورٹ پر قطر ایئر ویز کا دفتر بند‘7پروازیں منسوخ‘ عوام پریشان

ملتان (سٹاف رپورٹر) سعودی قطرفلائٹ آپریشن معطل ہونے سے 500سے زائدپاکستانی عمرہ زائرین دوحا ایئر پورٹ پر پھنس گئے، ملتان سے قطر ایئر ویز کی 7 فلائٹس منسوخ کردی گئیں۔ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر قطر ایئر ویز کا دفتربند،عملہ بھی غائب ہوگیا۔مسافر منسوخ فلائٹس اور ٹکٹوں کی واپسی کیلئے مارے مارے پھرتے رہے،ادھرسعودی عرب کی قطرایئرویزکی فلائٹس جدہ سمیت دیگرایئر پورٹس پر اترنے پرپابندی سےملتان سمیت ملک بھرسےجدہ جانےوالے500سے زائد عمرہ زائرین دوہا انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرپھنس گئےہیں،معلوم ہواہےکہ ملتان سےجانےوالے105مسافردوہاایئرپورٹ پرموجودہیں ، جوسراپااحتجاج ہیں، دوہاسےرابطہ کرنےپرملتان کےمسافروں کاکہناتھاکہ کئی گھنٹےسےایئرپورٹ پرموجودہیں لیکن ہمیں کسی قسم کی کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی اورنہ ہی قونصل رسائی دی  جارہی ہے۔ادھرمعلوم ہواہےکہ ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے بذریعہ دوہا سے جدہ جانے والی 5 اور 6 جون کی 7 فلائٹس منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ ملک بھرکےدیگرایئرپورٹس سے بھی قطرایئرویزکی فلائٹس منسوخ ہوگئی ہیں۔اس ضمن میں قطرایئرویزذرائع کاکہناہےکہ دوہامیں موجودپاکستانیوں کواسی ٹکٹ پرایڈجسٹ کیاجائےگا،متبادل فلائٹس کاانتظام کیاجارہاہے،ٹکٹ منسوخ کرکے رقم واپس دینےپربھی غورکیاجارہاہے۔ادھرملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر قطر ایئر ویز کا دفتر بند ، عملہ بھی غائب ہو گیا اورمسافر پریشان ہوتے رہے ، ایئر پورٹ پہنچنےکےبعد انہیں فلائٹس کےمنسوخ ہونےکاعلم ہواجس پرمسافروں نے ایئرپورٹ پرموجود عملے سے رابطےکی کوشش کی توقطرایئرویزکادفتربند تھا شہر میں موجود قطرایئرویزکےدفترسےرابطہ پرعملےنےبتایا کہ سعودی حکومت کےساتھ دو روز میں مسئلہ حل ہوجائےگا، منسوخ ہونےوالی فلائٹس کامتبادل لائحہ عمل ترتیب دےرہےہیں، مسافروں کو جلدآگاہ کردینگے۔ادھرسعودی عرب نےقطرسےاپنےسفارتی تعلقات ختم کرنے کےبعدواضح کیاہےکہ قطرسےعمرہ اورحج کیلئےآنیوالوں کوسعودی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرےگی۔ 
تازہ ترین