سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) حکومت پنجاب کی جانب سے ای پی آئی پروگرام کے لئے دی گئی نئی موٹر سائیکل ڈی ایچ ڈی سی دفتر ماڈل ٹاون سے پرسرار طور پر غائب ہوگئی یہ موٹر سائیکل میاں لطیف نامی اہلکار کو دی گئی تھی۔ رابط پر دفتری اہلکار نے بتایا کہ سی ای او نے متعلقہ کو گاڑی کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروانے کے احکامات صادر کردئیے ہیں۔