امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کہتے ہیں کہ جاگیردار اور سرمایہ دار بتائیں کہ کس کس نے ملک کے خاطر اپنا خون دیا، یہ ناقابل تسخیر ملک ہے، اس کے نوجوانوں کے دلوں میں نئی امنگ ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت روزانہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کا خون بہاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک نظریاتی جدوجہد کر رہے ہیں،ہم نے پاکستان کو جدید بنیادوں پر استوار کرنا ہے ۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا ہے کہ ابھی بدقسمتی سے ملک اس وقت معاشی دہشت گردی کا شکار ہے،ہم نے ملک میں کرپشن کے خلاف جدوجہد کی۔