• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا یونیورسٹی کا آرمی سٹریٹیجک فورسزکے ساتھ معاہدہ کرنے کا فیصلہ

سرگودھا(بیورورپورٹ)یونیورسٹی آف سرگودھا نے آرمی سٹریٹیجک فورسزکے ساتھ معاہدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ یونیورسٹی آف سرگودھا اور آرمی سٹریٹیجک فورسز کرانہ ہلز گریژن مینجمنٹ اور ملٹری سائنسز کے شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے باہمی یادداشت کا سمجھوتہ کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ یونیورسٹی آف سرگودھا میں یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے کیا۔ باہمی یادداشت کے سمجھوتے کی رو سے اس اقدام سے دونوں اداروں کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا ۔ سنڈیکیٹ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا پاکستان آرمی کے ادارے ریمونٹ ڈپو کے ساتھ مل کر ویٹرنری (حیوانات) کے شعبہ میں ڈگری اور ڈپلومہ پروگرام شروع کرے گی۔
تازہ ترین