• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،2 قتل کی وارداتوں کا معمہ حل، 2خواتین سمیت5ملز ما ن گرفتار

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) 2قتل کی وارداتوں میں ملو ث2خواتین سمیت5ملز ما ن گرفتارکر لئے گئے۔ڈی ایس پی صدر نے پریس کا نفرنس کرتے ہو ئے بتا یا کہ صدر کے علاقہ کا کے والی سے محلہ صوفی پورہ کی کنزہ کی نعش ملی جس کی شنا خت کے بعدہومی سائیڈیونٹ نے کارروائی کر کے ملز م معیزکو گرفتار کیا جس نے بتا یا کہ وہ مقتولہ کا پھو پھا بھی ہے نے اس کے ساتھ نا جا ئز تعلقات استوار کر رکھے تھے جس پر وہ حا ملہ ہو گئی اور اس کے اسقاط حمل کیلئے اس نے ملزمہ نسرین اور کو ثر کی مدد سے ادویات استعما ل کراتا رہا بعد ازاں اسے ملز م معیز نے گلہ گھونٹ کر نعش کا کے والی پھینک دی ،دوران تقفتیش نسرین اور کو ثر کو بھی گرفتار کر لیاگیا ،جبکہ تھا نہ کو ٹلی لو ہاراں کے علا قہ سندھو والہ میں مقتو ل سمیع اللہ کو ڈنڈوں اور چھروں سے قتل کر نے والے سگے چچا کوبھی گرفتار کر لیا ۔ جنوری میں سندھو والہ میں ڈیرہ پر رہنے والے سمیع اللہ کو اس کے ملتا ن کے رہا ئشی قاری عبدالشکورجو کہ مقتول کا سگا چچا بھی ہے اور فیا ض کو گرفتار کر کے اندھے قتل کا سر اغ لگا لیا ۔ملز م قاری عبدالشکور نے بتا یا کہ اس کی بیو ی کے مقتو ل سمیع اللہ سے نا جائز تعلقا ت تھے جس کی رنجش پر اس نے اپنے دوست کی مدد سے اسے چھروں اور ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کیا ۔
تازہ ترین