گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مار کر سیکرٹری یونین کونسل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ شہری محمد راشد سے یونین کونسل 15کےسیکرٹری صدیق بٹ نے طلاق سرٹیفکیٹ کے اجرا کیلئے 3ہزار روپے رشوت مانگی جس پر اینٹی کرپشن حکام کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ علی امتیاز اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اشفاق رسول وڑائچ پر مشتمل ٹیم نے چھاپہ مار کر یوسی سیکرٹری صدیق بٹ کو 3ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے حراست میں لے لیا۔