حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ال امید لائنز کلب کی جانب سے مستحق افراد میں راشن اور کپڑے تقسیم کرنے کی تقریب مقامی ہال میں منعقد کی گئی جس میں بیواؤں‘ نابینا افراد سمیت مستحق افراد میں راشن‘ عید کے لئے کپڑے و دیگر اشیاءتقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر کلب کے صدر شاکر میمن نے کہا کہ ال امید لائنز کلب گذشتہ کئی سال سے ماہ رمضان میں مستحق افراد کو رمضان المبارک میں راشن پہنچانے اور ان کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لئے اس طرح کے پروگرامز منعقد کرتا ہے۔ اس سال 500 کے قریب بیواؤں اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے سمیت نابینا افراد میں عید کے لئے کپڑے بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔