ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے راولپنڈی سے لاہور آنے والی ریل کار کے انجن کے گجرات میں فیل ہونے اور مسافروں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لے لیا۔ وزیر ریلویز نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور اور ٹرین کے کنڈکٹرگارڈ سے براہ راست رابطہ کیا اور انہیں ہدایت کی کہ ریل کارمیں جو خواتین اکیلے اور بچوں کے ساتھ سفر کررہیں انہیں لاہور پہنچنےپر ریلوے پولیس کی سکیورٹی میں انتظامیہ گھروں تک محفوظ ڈراپ کی سہولت دے ۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور سفیان ڈوگر اور ڈی سی او غلام فرید نے وزیر ریلویز کی ہدایت پراس عمل کو یقینی بنایا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ لوکوموٹیو ز خراب یا فیل نہ ہوں ، اس سلسلے میں پاکستان ریلویز کا مکینکل ڈیپارٹمنٹ ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہا ہے ۔ پاکستان ریلوے کے ترجمان نے ریل کارکے مسافروں سے تاخیر پر معذرت کی۔