• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کے باہرایک شخص کا شیخ رشید سے جھگڑا

Outside Parliament Called The Dispute With Sheikh Rashid Malik Noor Awan

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ملک نور اعوان نامی شخص کا شیخ رشید سے جھگڑاہوگیا، ملک نور نے شیخ رشید پرگاڑی لے کر رقم ادا نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ملک نور اعوان نے شیخ رشید کوپارلیمنٹ ہاؤس کے باہرروک کر 22 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ پیسے جلد ادا کروں گا، آپ تسلی رکھیں۔

ملک نور اعوان کی طرف سے بار بار رقم واپسی کامطالبہ کرنے کے بعد شیخ رشید نے کہا کہ میں اسپیکر کو جا کر شکایت کروں گا جس کے بعد وہ ہاتھ چھڑاکر پارلیمنٹ کے اندر چلے گئے ۔

ذرائع کے مطابق ملک نور اعوان مسلم لیگ جاپان کے صدر ہیں اور گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ ملک نور کا کہنا تھا کہ شیخ رشید مسجد میں حلف دیں کہ رقم جلد دے دیں گے۔

شیخ رشید نے ایوان کے اندر وزیرداخلہ چودھری نثار سے ملاقات کی اورواقعے کی تفصیلات بتائیں۔وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ اسپیکرکی ہدایات کی روشنی میں اقدامات اٹھائےجائیں گے۔

وزیرداخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ شیخ رشیدسےجھگڑاکرنےوالےشخص کوحراست میں لے لیا۔

واقعے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک شخص رقم وصول کرنے اسمبلی کے باہر آگیا،یہ مسلم لیگ ن کا گلو بٹ ہے، مجھے نقصان پہنچا تو نوازشریف اورشہباز شریف ذمےدار ہوں گے۔

شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ میں سیکرٹریٹ تھانے ایف آئی آر کےلیے جارہاہوں،میری سچائی اور عمران خان سے اتحاد سے خوفزدہ ہیں ،یہ لوگ میرے سچ سے خوفزدہ ہیں ،یہ سب ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے ۔

 

 

تازہ ترین