• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کے ساتھ جو کچھ ہوا، منصوبے کے تحت تھ، عمران خان

There Was Something Under The Project With Sheikh Rashid Imran Khan

شیخ رشید سے پیش آنے والے واقعے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کے ساتھ جو کچھ کیا گیا، وہ منصوبے کے تحت تھا، ن لیگ کو مخالفین کو مار پڑوانے کی پرانی عادت ہے ۔

عمران خان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ن لیگ جس طرف جا رہی ہے، پھر ہم بھی وہی کریں گے، سڑکوں پرنکل کرمسئلے حل کرائیں گے، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی اسٹریٹ پاور ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پیر کو سپریم کورٹ میں جائیں گے کہ مخالفین کے منہ بند کیے جائیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ ہرتھوڑے دن بعد نیا فنکارلے آتے ہیں،یہ لوگ بچ نہیں سکتے،ان کوپتا ہے ان کے پاس کچھ نہیں، اس لیے جے آئی ٹی کومتنازع بنارہے ہیں۔

تازہ ترین