• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے کچھ ہوا تو ذمے دار شریف برادران ہوں گے، شیخ رشید

I Will Be Responsible If Something Happens Sharif Sheikh Rashid

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں بھیجا گیا شخص نون لیگ کا گلو بٹ ہے،اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمے دار وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے باہر آج ایک شخص نے شیخ رشید کو روک کر رقم کا تقاضا کیا ،ملک نور احمد اعوان نامی شخص کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے 22لاکھ کی گاڑی لی مگر پیسے ادا نہیں کیے، اب فون تک نہیں اٹھاتے۔

شیخ رشید اس موقع پر کبھی مسکرائے، کبھی تلملائے، ہاتھ چھڑانے کی کوشش کی مگر چھڑا نہ پائے، لوگ آگے آئے تو جان چھٹی، اندر جاکر شیخ رشید نے اسپیکر سے شکایت لگادی، وزیرداخلہ کی ہدایت پر ملک نور اعوان کو حراست میں لے لیا گیا۔

پارلیمنٹ کی اینٹری میں شیخ رشید نے مسکرا کر ہاتھا کیا تھاما، سامنے والے نے چھوڑنے سے ہی انکار کردیا، 22لاکھ روپے کی گاڑی کی قیمت نہ ملنے کا رونا رویا۔

شیخ صاحب نے پہلے تو مروت میں سمجھایا پھر اپنے ہی انداز میں ہتھ چھوڑ اسٹائل اپنایا۔

مطالبے،تقاضے اور ماضی کی قسمیں، وعدے نہ رکے تو شیخ صاحب نے بھی ون اینڈ اونلی اسٹینڈ اپنایا، کہا کہ کون سا پیسہ،کیسا پیسہ، جب لیا ہی نہیں،تو دینا کیا؟

پکڑم پکڑی کے اس کھیل سے ہاتھ چھڑا کر شیخ صاحب اندر چلے گئے،لیکن ملک نور اعوان نامی اس شخص نے نیا پنڈورا بکس کھولدیا۔

دوسری جانب شیخ رشید کی نظر میں سارے معاملہ پلانڈ اور بندہ نون لیگ کا پلانٹڈ ہے، جن کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو ذمے دار وزیراعظم ہوں گے۔

یوں جو معاملہ ہاتھ ملانے اور مسکراہٹوں کے تبادلے سے شروع ہوا، جو بدمزگی اور ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ چھوڑ گیا۔

تازہ ترین