ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈی سی اوریلو ے ملتان نے اپ اینڈ ڈاؤن سے آنے والی ٹرینوں میں غیر معیاری سوہن حلوےکی فروخت کا نوٹس لے لیا ہے انہوں نے ٹرین عملےکو ہدایت کی ہے کہ وہ ملتان ڈویژن سے گزرنے والی ٹرینوں کی ڈائننگ کار میں فر وخت ہونیو الی اشیاء خوردونوش پر کڑی نظر رکھیں اور سوہن حلوہ فروخت ہونے پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں ایسا نہ کرنے کی صورت میں ٹرین عملےکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔