گوجرانوالہ‘لالہ موسیٰ( نمائندہ جنگ‘نامہ نگار سے) گوجرانوالہ میں گزشتہ رات تیز آندھی کے بعد موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا شہر کے اکثر علاقوں کی گلیوں اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا جبکہ تیز آندھی کی وجہ سے متعدد درخت اور سائن بورڈ اکھڑ گئے آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات سے 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں سول ہسپتال داخل کروادیا گیا جبکہ تیز آندھی کی وجہ سے اکثر علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہونے کی وجہ سے بجلی بھی بند ہوگئی جس کی وجہ سے بھی شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔لالہ موسیٰ میں افطاری کے وقت موسلادھاربارش سے روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے ہیں بارش کے بعد سروس روڈ اور نشیبی محلوں سے نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد نمازی بارش کے پانی سے گزر کر بھیگتے ہوئے گھروں کو لوٹے ۔