ملتان(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جے آئی ٹی میں حکومتی وزراء اور لیگی عہدداران حملہ آور ہیں یہ درحقیقت سپریم کورٹ پر حملہ ہے کیونکہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے حکم پر وجودمیں آئی ہے ن لیگ اسکومتنازع بنانے کی کوشش کررہی ہے ن لیگ اسکو متنازع بنانے کی بجائے اپنے سوالات کا جواب دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاین اے150کے عمائدین کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے صدر نے اپنے ملک کی تمام کباہتیں اور خصوصاً دہشت گردی کا الزام پاکستان پر لگا دیا ہے انڈیا مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے کشمیریوں پر مسلسل جارحیت انڈیا کر رہا ہے جبکہ پاکستان اس سلسلہ میں مسلسل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ اس موقع پر جاوید اختر انصاری،میاں جمیل،الحاج مختیار علی انصاری،رانا عبدلاجبار،شیخ سلیمان نعیم،راجہ عبدالغفار،خواجہ سلیمان صدیقی سمیت حلقہ کےمعززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔