سرگودھا(نامہ نگار)ضلعی صدر جے آئی یوتھ میاں یاسرعلی گجر نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدا یا ت کے با وجودسرگودہاریجن کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں بر ن یونٹس کاقیام عمل میں نہ لا نا بھی حیران کن ہے، ٹیچنگ ہسپتال سرگو دہامیں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے جھلسنے وا لے لوگوں کودیگرشہروں میں ریفرکیاجاتا ہے بعض اوقات بروقت طبی امدادنہ ملنے سے جھلسنے وا لے لوگ موت کے منہ میں پہنچ جاتے ہیں۔موجودہ حکومت علاج معالجہ کیلئے بہترسے بہترسہولیات کی فراہمی میں مکمل طورناکام ثابت ہو ئی ہے ۔