• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف وزیراعظم رہے تو جے آئی ٹی پر دباؤ بنا رہے گا،شاہ محمود

Jit Will Remain Under Pressure Till Nawaz Sharif Work As Pmshah Mehmood

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ، جمشید دستی سے ملنے سینٹرل جیل ملتان پہنچےجہاں جیل انتظامیہ نے ان کو ملنے نہیں دیا۔

اس موقع پر پولیس حکام اور رہنما تحریک انصاف کے درمیان بحث و تکرار بھی ہوئی، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنے والوں کے خلاف اس طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کیونکہ جےآئی ٹی میں مناسب جواب نہیں دے پا رہی، جے آئی ٹی کو متنازع بنا کر بائیکاٹ کرنے کا منصوبہ بنایا جارہاہے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نوازشریف وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہیں گے تو جے آئی ٹی پردباؤ بنا رہے گا،مسلم لیگ ن قانون اورانصاف کی راہ میں رکاوٹ بنی توہم قانونی اداروں کے ساتھ ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جمشید دستی کیخلاف کارروائی میں انتقام کی بو آرہی ہے، شیخ رشید پر حملہ کرایا گیا اورجمشید دستی پر ایسے مقدمات بنائے گئے جن کا علم ہی نہیں۔

اجازت نہ ملنے پر شاہ محمود قریشی جمشید دستی سے ملے بغیر ملتان سینٹرل جیل سے واپس چلے گئے۔

تازہ ترین