ملتان( آئی این پی)ملتان میں سینئر سیاستداں جاوید ہاشمی اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کوسنٹرل جیل حکام نے جمشیددستی سے ملاقات سے روک دیا، جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ یہ راستہ اختیار نہ کیا جائے کل شریفوں پر بھی یہ وقت آسکتا ہے۔ جبکہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمشید دستی کی گرفتار غیر آئینی ہے، حکومت جے آئی ٹی سے بھاگنا چاہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کو جیل حکام نے جمشید دستی سے ملاقات سے روک دیا، ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے سنٹرل جیل کے باہر شاہ محمودقریشی اور ایم این اے عامرڈوگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی جبکہ شاہ محمودقریشی اور پولیس حکام میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔