گجرات(نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاو ا نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں ناقص کوالٹی برانڈز کے گھی ہرگز فروخت کرنے کی اجازت نہ دی جائے، پرائس مجسٹریٹس پھلوں کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیں اور گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں کے انچارج افسران کو ہدایت کی وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق رمضان بازاروں میں اعلی کوالٹی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی جائے، باالخصوص رمضان بازاروں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کیطرف سے منظورشدہ گھی کے برانڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔