گجرات(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سعدیہ مہر نے حکومت کی طرف سے سعودی عرب میں جاں بحق ریاض احمد سکنہ جلالپور جٹاں کے خاندان کی مالی امداد کیلئے 1لاکھ77ہزار روپےکا امدادی چیک متوفی کی بیٹی عائشہ ریاض کے حوالے کیا۔ ریاض احمد کا کچھ عرصہ قبل سعودی عرب میں انتقال ہوگیا تھا۔