• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ :کروڑوں کی کرپشن پر پی ڈبلیو ڈی کے 6افسر 2ٹھیکیدار گرفتار

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) نیب پنجاب کی طرف سے پی ڈبلیو ڈی کے چھ افسروں اور شیخوپورہ کے دو ٹھیکیداروں کو نیب آرڈیننس کے تحت این اے 134اور پی پی 169 میں ترقیاتی کاموں کے نام پر جعلی بلوں کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام کے تحت گرفتار کیے جانے کے باوجود ترقیاتی کاموں کے ٹینڈروں میں پول کروا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا سلسلہ رُک نہیں سکا، محکمہ لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈروں میں گزشتہ روز بھی بلاجھجک پول کروایا گیا اور دس تا 15فیصد کمیشن کی خاطر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ نیب پنجاب نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے بھی بعض ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ پچھلے دور حکومت میں ضلع شیخوپورہ میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی محکمہ پبلک ہیلتھ بلڈنگز روڈز ہائی وے لوکل گورنمنٹ آبپاشی سٹور اینڈ ورکشاپ اور ایکس کاویٹر ڈویژن کے زیرانتظام ہونے والے اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی کاموں کی رپورٹس ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایف اینڈ پی کی وساطت سے طلب کی تھیں۔ مذکورہ دو حلقوں کی انکوائری اور ترقیاتی کاموں کی فزیکل چیکنگ کے دوران یہ بات ثابت ہوئی کہ ان حلقوں میں بڑے پیمانے پر بوگس ادائیگیاں کر کے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگاؒیا گیا ہے جس کے بعد نیب کے حکام نے ایکسین اور ایس ڈی او سمیت محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے چھ افسروں اور دو ٹھیکیداروں شفقت شاہ آف کالوکی اور محمد امیر کو گرفتار کر لیا ہے، ان گرفتاریوں کے باوجود کئی محکموں میں خوفناک انجام سے لاپرواہ بعض افسران نے مالی سال کے اختتام پر ترقیاتی کاموں پر کمیشن کا ریٹ بھی بڑھا دیا ہے۔
تازہ ترین