گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بلدیاتی نمائندے منتخب ہونے کے باوجود کارپوریشن اور ضلع کونسل کی بیشتر یونین کونسلوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے سیوریج سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے گندہ پانی گھروں میں داخل ہو گیا مختلف علاقوں کو گلیوں اور سڑکوں پر سے گزرنا محال ہو چکا ہے جبکہ بلدیاتی نمائندے بھی عوام کیلئے چوہدری بن گئے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے عوام کے نچلی سطح تک کے مسائل حل ہونا ہوتے ہیں مگر بلدیاتی نمائندے اختیارات نہ ملنے کے بہانے غائب رہتے ہیں جبکہ عوام اپنے کام کروانے کیلئے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کے درمیان فٹ بال بن کر رہ گئے ہیں تاہم ادھر عوام کی بڑی تعداد سیاست دانوں کے ان انداز سے سخت اکتا چکے ہیں۔