گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) گرجاکھ کے علاقہ سوئی فیس والہ گلہ میں پلاسٹک کا دانہ بنانے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی جس سے آگ لگنے سے فیکٹری میں پڑا رف میٹر یل جل گیا ۔ تاہم ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔