• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمشیددستی کی گرفتاری کیخلاف مظفر گڑھ سے ملتان تک ریلی

ملتان (نمائندہ جنگ) عوامی راج پارٹی کے زیراہتمام پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی گرفتاری کے خلاف مظفر گڑھ سے چوک نواں شہر ملتان تک احتجاجی ریلی نکا لی گئی جس میں سیکڑوں کارکن شریک ہوئے ،جمشید دستی کی بہن حفیظ بی بی بھی ریلی کے ہمراہ آگے آ گئے ہیں،نواز شریف ایسی مصیبت میں پھنسے ہیں کہ کوئی شریف آدمی ان کو سپورٹ نہیں کر رہا ہے، نواز شریف دنیا کے بین الاقوامی کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہیں اور یہی حال عمران خان کا بھی ہے،سونامی اور پانامی دونوں پریشان ہیں دونوں کو تکبر نے گھیرے میں لے لیا ہے،اب انہیں اللہ ہی بچا سکتا ہے کسی اور کے بس کی بات نہیں ہے۔ نواز شریف اور ان کی کابینہ کے وزاء کی غلط پالیسیوں اور معتصبانہ رویہ کے باعث وفاق خطرے میں ہے، نواز شریف کی سوچ وفاقی سطح پر نہیں بلکہ صوبائی سطح پر پہنچ چکی ہے وہ ایک صوبہ کی سیاست کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت قادری جیلانی کے روحانی پیشوا پیر غلام جیلانی کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے جیلانی ہاؤس مکلی میں تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ  ن لیگ اور میاں صاحب اس ملک میں صوبائی سیاست کو تقویت دے رہے ہیں چھوٹے صوبوں کے ساتھ جو تعلق میاں صاحب نے رکھا ہے اس کا نتیجہ ن لیگ اور میاں صاحب کو بھگتنا ہوگا، جے آئی ٹی سے پوری قوم کو توقع ہے لیکن میں اسے غریب، معصوم اورلاچار کہہ رہا ہوں جے آئی ٹی عدلیہ کا حصہ ہے دو چار روز سے عدلیہ کو جو گالیاں مل رہی ہیں اور جو لب و لہجہ استعمال کیا جا رہا ہے اگر چھوٹے صوبے یا چھوٹے صوبہ کے کسی سیاست دان نے ایسا کیا ہوتا تو اسے عبرتناک سزا ملتی۔مولا بخش چاڈیو نے کہا کہ پانامی اور سونامی میں پھنس جانے کے باعث نواز شریف اور عمران خان پریشان ہیں وہ پہلے جے آئی ٹی سے جان چھڑائیں پھر دوسروں پر تنقید کریں، سپریم کورٹ اعلیٰ ادارہ ہے اس کی جانب سے قائم کردہ جے آئی ٹی کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے مجھے لاوارث اور یتیم جے آئی ٹی کی معصومیت پر رحم آ رہا ہے، یہ واضح ہونا چاہیے کہ جے آئی ٹی کی تفتیش کے دوران فوٹو لیکس کا معاملہ کس وزارت کے ضمرے میں آتا ہے، شریف خاندان سے تعلقات مضبوط کرنے کے لیے عابد شیر علی جیسے وزراء گری ہوئی زبان استعمال کرکے کم ظرفی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، سندھ میں کرپشن کی بات کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے،بین الاقوامی کرپشن اسکینڈل پاناما لیکس میں ملوث شریف خاندان کا تعلق کس صوبہ سے ہے؟ پاناما لیکس کے باعث مہذب ممالک کے سربراہان استعفیٰ دے رہے ہیں،نواز شریف میں ہمت ہے تو وہ خود کو پیش کریں، مسلم لیگ میں اچھے لوگ بھی موجود ہیں تاہم کابینہ کے کچھ وزراء حکومت کا بیڑہ غرق کرنے پر تلے ہوئے ہیں، اچھے لوگ کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں اور کم ظرف لوگ آگے آ رہے ہیں جس کے باعث وفاق کو نقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی جڑیں اب تک مکمل طور پر مضبوط نہیں ہوئی ،جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سکندر شورو بھی موجود تھے۔

تازہ ترین