• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید پر الزامات کے ثبوت پریس کانفرنس میں پیش کرینگے،قیصر محمود

ٹوکیو(عرفان صدیقی)قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے جاپان میں مقیم ن لیگ اوورسیز کے جنرل سیکرٹری شیخ قیصر محمود سے رابطہ کرکے ان سے ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر لگائے گئے الزامات پر گفتگو کی ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ شیخ قیصر محمود پاکستان میں ایک پریس کانفرنس میں شیخ رشید پر الزامات کے ثبوت پیش کریں گے ۔شیخ قیصر محمود نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک نور اعوان کے الزامات سو فیصد درست ہیں، جن کے تمام ثبوت ناصرف ملک نور اعوان بلکہ خود شیخ قیصر محمود کے پاس بھی موجود ہیں، شیخ قیصر محمود نے کہا کہ وہ بطور رکن پارلیمنٹ شیخ رشید کا احترام کرتے ہیں تاہم ملک نور اعوان اور شیخ رشید کے ذاتی معاملات میں وہ حق کے ساتھ ہیں جس کے لیے وہ رواں ہفتے تمام کاغذی ثبوتوں کے ساتھ پاکستان روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ ملک نور اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس میں تمام ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کریںگے جبکہ وہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے خصوصی ملاقات کرکے انھیں بھی شیخ رشید کو فروخت کی گئی گاڑی کے حوالے سے تمام ثبوت پیش کریں گے اور ان سے استدعا کریںگے کہ وہ اپنے اثر وسوخ استعمال کرتے ہوئے شیخ رشید احمد سے ملک نور کے بائیس لاکھ روپے کی رقم واپس دلوانے میں کردار ادا کریں ، ایاز صادق نے شیخ قیصر سے پاکستان میں ملاقات کرنے اور تمام ثبوت ان تک پہنچانے کی استدعا کی ہے۔

تازہ ترین