ملتان (سٹاف رپورٹر)عوامی راج پارٹی کے زیراہتمام پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی گرفتاری کے خلاف مظفر گڑھ سے چوک نواں شہر ملتان تک احتجاجی ریلی نکا لی گئی جس میں سیکڑوں کارکن شریک ہوئے ،جمشید دستی کی بہن حفیظ بی بی بھی ریلی کے ہمراہ تھیں ، ریلی کے ملتان چوک نواں شہر پہنچنے پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے عوامی راج پارٹی کے رہنمائوں و مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا جبکہ ریلی کی قیادت عوامی راج پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل رانا محبوب اختر، جوائنٹ سیکریٹری انجینئر محمد مروت خان،سعید ظفر کچھی، ضلعی صدرملتان مظہر عباس ، میاں علی سومرو نے کی ،اس موقع پر مظاہرین نے گونواز گو کے نعرے بھی لگائے ریلی میں خواتین کارکنوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی دریں اثناء سنٹرل جیل ملتان میں قید عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے اپنی تحریری درخواست پر دستخط کرکے پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک عامر ڈوگر کو بھیج دیئے عامر ڈوگر نے کہا کہ وہ یہ تحریری درخواست آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر کو پیش کریں گے اور جمشید دستی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرائیں گے ۔ مزید براںجماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے جمشید دستیکی گرفتاری کیخلافپرزور مذمت کرتےہوئے فوری رہائی کا مطالبہکیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت انتقامی کاروائیوں سے باز رہے ورجہ جو بیج وہ آج بو رہی ہے اس کا اسے کل حساب دینا پڑے گا ،دریں اثنا جمشید دستی پرقائم4مقدمات میں سے3مقدمات کی ضمانت بعدازگرفتاری کیس کی سماعت آج 2مقامی عدالتوں میں ہوگی، جمشید دستی کی حمایت میں وکلاء کی ایک بڑی تعداد بھی آج عدالتوں میں پیش ہونے کا امکان ہے