• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے 73ممالک میں موٹے افراد کی تعداد دگنی ہوگئی

The Number Of Obese People Has More Than Doubled In 73 Countries

نئی تحقیق نے خبردار کردیا، دنیا میں موٹاپے کا شکار افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، تین دہائیوں میں دنیا کے 73ممالک میں موٹے افراد کی تعداد دگنی ہوگئی۔

اسٹاک ہوم کانفرنس میں پیش کی جانے والی نئی تحقیق کے مطابق دنیا میں ہر دس میں سے ایک یا دو افراد موٹاپے کا شکار ہیں، 73ممالک ایسے ہیں جہاں 1980ء کے بعد سے موٹے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تحقیق کے مطابق 2015ء میں موٹاپے کا شکار بچوں کی تعداد 10کروڑ 70لاکھ سے زیادہ ریکارڈ کی گئی جبکہ بالغ افراد 60کروڑ 30لاکھ سے زیادہ ریکارڈ ہوئے۔

ماہرین کے مطابق 2015ء میں تقریباً 40لاکھ افراد کی موت کی وجہ موٹاپا تھا، موٹاپے کے باعث دنیا بھرمیں 1990ء سے دل کی بیماریوں میں اضافہ ہواہے۔

 

تازہ ترین