ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نےملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت دیگر شہروں میں عوام کی آگاہی کیلئے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آگاہی مہم میں سٹرکوں پر بینرز، سٹیمرز، ہورڈنگ بورڈ، اشتہارات کیبلز بھی چلائے جائیں گے اس ضمن میں پنجاب حکومت نے تمام شہروں کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو فنڈز اکھٹا کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، بتایا گیا ہے کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پاس عوام کی آگاہی کیلئے 16لاکھ روپے کے فنڈز دستیاب ہیں اور اب پنجاب حکومت کی جانب سے ایک سال کیلئے عوامی آگاہی مہم چلائی جارہی ہے یہ مہم تمام شہروں کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں ملکرچلائیں گی اور عوامی آگاہی مہم کو لاہور ہیڈ آفس سے کنٹرول کیاجائے گا، بتایا گیا ہے کہ عوامی آگاہی مہم میں ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 37لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔