وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ بجٹ خسارہ8 فیصد سے کم کرکے 4 فیصد پر لے آئے ہیں۔
قومی اسمبلی میں بجٹ بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ نویں مالیاتی ایوارڈز پر کام جاری ہے، جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
فاٹا کے عوام کی ترقی کےلیے بجٹ میں90 ارب روپے رکھے گئے ہیں،آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی کا ہدف 6 فیصد رکھا گيا ہے ۔
اسحاق ڈار نے ایوان کو بتایا کہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار 4 سو روپے مقررکردی گئی ہے ،بیرونی قرضوں میں بے پناہ اضافے کا تاثر غلط دیاگيا ہے ۔
قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اپنی تقریر میںکہناتھا کہ 2013 میں بیرونی قرضے 46 ارب ڈالر تھے، آج بیرونی قرضے 58 اعشاریہ4 ارب ڈالرہیں۔
اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ جی ڈی پی میں قرضوں کی شرح میں کمی آئی ہے۔