• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت جے آئی ٹی کو متنازع بنا کر احتساب سے بچنا چاہتی ہے،سراج الحق

  لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےکہاہے پوری قوم چاہتی ہے کہ سپریم کورٹ سے کرپشن کا جنازہ دھوم دھام سے نکلے ۔ اس وقت پوری قوم سپریم کورٹ کی پشت پر ہے ۔جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کو بتایاہے کہ سرکاری ادارے ریکارڈ چھپا اور تبدیل کر رہے ہیں جو انتہائی خطرناک اور احتساب کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ حکومت جے آئی ٹی کو متنازع بنا کر احتساب سے بچنا چاہتی ہے ۔ سراج الحق نے کہاکہ قوم کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے لیکن حکومت کے وزراء اور پارٹی لیڈر جے آئی ٹی کے خلاف گرد اڑا کر اور اداروں کو دھمکیاں دے کر اپنے مقاصد حاصل کرناچاہتے ہیں ۔ اپنے بیانات سے جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس وقت پوری قوم سپریم کورٹ کی پشت پر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینا اور سرکاری اداروں کا ریکارڈ غائب یا تبدیل کرنا حکمرانوں کے گناہوں کے بوجھ میں اضافہ کرے گا ۔ ہم حکمرانوں سمیت ہر لٹیرے کا احتساب چاہتے ہیں ۔

تازہ ترین