• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کا 3سٹرکوں کوماڈل روڈبنانےکااعلان

گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) ٹریفک پولیس نے گوجرانوالہ کو تجاوزات سے پاک کرنے ، بے ہنگم ٹریفک کے خاتمہ اور پریشر ہارن کی حوصلہ شکنی اور آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کیلئے شہر کی 3سڑکوں کو ابتدائی طور پر ’’ ماڈل روڈ ‘ ‘ بنانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں سڑ کوں پر دھواں چھوڑنے اور بغیر سائلنسر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف بھی خصوصی مہم شروع کر دی ہے۔اس بات کا اعلان ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز مقصود احمد لون نے اپنے آفس میں تمام سیکٹر انچارجزسے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ سی ٹی او گوجرانوالہ آصف ظفر چیمہ کی ہدایت پر شہر کی 3سڑکوں گوندلانوالہ روڈ تا جناح روڈ، جی ٹی روڈ سے چندا قلعہ تک اور شیخوپورہ موڑ سے لے کر کھیالی بائی پاس چوک تک کو ماڈل روڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا جہاں فوری طور پر کام شروع کرتے ہوئے تجاوزات کو ختم کیا جائیگا۔بلا جواز ٹریفک کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا ۔ مقصود احمد لون نے مزید بتایا کہ اس کے بعد شہر کے ہر سیکٹر میں ماڈل روڈ زبنائی جائیں گی جہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ مضمون نویسی اور تقریری مقابلوں کے
تازہ ترین