گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے نندی پر تا جی ٹی روڈ سڑک کا تفصیلی دورہ کے دوران ہائی وے حکام کو25جون تک روڈ مکمل کرنے کی ہدایت کی اور 19جون کو رپورٹ بھی طلب کرلی ۔دورہ کے موقع پر ایکسین صوبائی ہائی وے ریاض حسین شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سڑک کو مالی سال ختم ہونے سے قبل مکمل کر لیا جائے گا ،سب بیس کورس ،بیس کورس ،ریٹین وال ،سائیڈ ڈرین 100فیصد مکمل ہو چکی ہے