• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع سیالکوٹ کےتمام سرکاری ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات دی جارہی ہیں

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر جاوید وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلع سیالکوٹ کےتمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔یہ بات انہوں نے پیرا میڈیکس سٹاف اور نرسز سے خطا ب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے پیرا میڈیکس سٹاف پر زور دیا کہ وہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کی بہتر رہنمائی کریں ۔
تازہ ترین