• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفنڈ دینا پڑا تو ای او بی آئی کا فنڈ ختم ہو جائے گا، جسٹس عظمت

In Refunding The Eobi Funds Will End Justice Azmat

سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں ای اوبی آئی کی کلیکشن کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے، عدالتی فیصلے کے بعد کلیکشن دینے والے رقم ریفنڈ کا مطالبہ کر رہے ہیں، ریفنڈ دینا پڑا تو ای او بی آئی کا فنڈ ختم ہو جائے گا، اٹارنی جنرل مسئلے کا حل نکالیں ۔

ای او بی آئی پنشنرز کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سر براہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں ای اوبی آئی کی کلیکشن کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے، عدالتی فیصلے کے بعد کلیکشن دینے والے رقم ریفنڈ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریفنڈ دینا پڑا تو ای او بی آئی کا فنڈ ختم ہو جائے گا، ریفنڈ دینے کے بعد ای او بی آئی کے پاس پنشنر کو پنشن دینے کے پیسے نہیں ہوں گے، تباہی کا یہ انسانی طوفان دوراہے پر کھڑا ہے ۔

جسٹس عظمت سعیدنے اٹارنی جنرل سے مکالمے میں کہا کہ اس مسئلے کا حل نکالیں، اٹارنی جنرل نے جواب دیا مسئلے کا حل نکالنا آسان نہیں، اس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ کس نے کہا زندگی آسان ہے آج کا دن میرے اور آپ کے لئے بہت مشکل ہے، امید کرتے ہیں اٹارنی جنرل مسئلے کا حل لے کر آئیں گے۔

کیس کی سماعت چار ہفتوں تک ملتوی کردی گئی ۔

تازہ ترین