ملتان سٹا ف رپورٹر) بشپ آف ملتان ڈاکٹر اینڈریوفرانسس کی آخری رسومات کیتھو لک چرچ میں اداکرنےکےبعد بشپ ہائوس ملتان میں تدفین کردی گئی،بشپ آ ف ملتان ڈاکٹراینڈریو فرنسس کی آخری رسومات میں ملک بھرسےکیتھولک بشپس ،فادرز ،سسٹرز،برادرزسمیت مسیحی ومسلم کمیونٹی نےکثیرتعدادمیں شرکت کی،ڈاکٹراینڈریوفرانسس کی آخری رسومات کے موقع پرہر آنکھ اشکبارتھی،آخری رسومات میں عبادت بشپ بینی ٹریوس،بشپ جوزف کوٹس،فادرریاض گوسل نےکرائی،بشپ آف ملتان ڈاکٹراینڈریوفرانسس لاہور میں ایک ٹریفک حادثہ میں شدیدزخمی ہو گئےتھے،ان کاانتقال 6جون کوہواتھااورآخری رسومات گذشتہ روزکیتھولک چرچ بشپ ہائوس میں اداکی گئیں جس میں کراچی کےبشپ جوزف کوٹس،کوئٹہ کےبشپ وکٹرجان،ملتان کےبشپ بینی ٹریوس،لاہورکے بشپ سابسٹائن شاہ،بشپ نانا پراگاسم،بشپ لیوراڈرک پال،فادرریاض گوسل،فادررحمت راجہ،فادرجمشید،فادراخترنوید،فادرندیم،فادریوسف،فادرپیٹرک،فادرآصف ملک،فادراسحاق یعقوب،فادر عطاء الرحمٰن،فادراسحاق غلام،فادرخورشید،فادرممتازعالم،فادریوسف سردار،فادرعرفان،فادرسین،فادرسیموئیل شریف،فادرندیم جوزف،فادرشان فادرمانی،براردزظفردائود،برادرزعکاش، برادرزفواد،پاسٹرنعیم جاوید،پاسٹرطیطس گلریز،سسٹرمزنیکن،مارتھا،روزینہ،اینا بخش،سمیرا،سموئیل کلیمنٹ،سرفران کلیمنٹ،بوٹا کلیمنٹ،عاشریونس،مرقس یونس،ہائی سینٹ پیٹر،نویدعامرجیوا، یس جارج سلیم رضا،نعیم ہارون،سیداطہرشاہ بخاری،حافظ اللہ ڈتہ کاشف بوسن،ممتاز ایڈوکیٹ،یاسمین خاکوانی سمیت دیگرنےشرکت کی۔شرکا؍ نے ڈاکٹر اینڈریوفرانسس کی مذہبی،عوامی اور بین المذاہب ہم آہنگی کےحوالےسےخدمات کوسراہا۔آخری رسومات کےدوران بشپ ہاؤس کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی،ہرشخص کی مکمل چیکنگ اورواک تھروگیٹ سےگزارکراندرجانےکی اجازت دی گئی۔تدفین کےبعدرات گئےتک سماجی سیاسی مذہبی رہنماء اظہارتعزیت کیلئےبشپ ہاؤس آتےرہےجنہوں ڈاکٹر اینڈریوکی قبرپرپھول چڑھائے۔ آخری رسومات میں ڈاکٹراینڈریوفرانسس کےبھائی،بہن، بھتیجے،بھانجے،کزن سمیت دیگربھی شریک ہوئےجوپاکستان سمیت امریکا،آسٹریلیا،کینیڈا،لندن،سوئزرلینڈسمیت مختلف ممالک میں رہائش پذیرہیں اورآخری رسومات کیلئے ایک روزقبل ہی ملتان پہنچے تھے۔بشپ آف ملتان ڈاکٹراینڈریوفرانسس کی میموریل سروس 20جون کوکیتھولک چرچ بشپ ہاؤس میں ہوگی جس میں جنوبی پنجاب بھرسے مسیحی کمبونٹی شرکت کریگی جبکہ ایکشن اگینسٹ پاورٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر اینڈریوکی یاد میں تقریب 19جون کوہوگی۔