گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سول ہسپتال میں جدید ترین ایم آر آئی مشین نصب، عملے کی تربیت شروع کر دی گئی ہے جبکہ ایم آر آئی کے ذریعے ٹیسٹ کا آغاز عید کے بعد ہو گا گزشتہ روز ایم ایس ڈاکٹر انور امان نے شعبہ ایم آر آئی کا دورہ کیا ٹریینگ میں شامل ہوئے۔ انہیں انجینئرزنے ایم آر آئی کے بارے تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔ انجینئرز نے بتایا کہ ضلعی سطح پر یہ پہلا ہسپتال ہے جہاں ایم آر آئی مشین لگائی ہے ۔