• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ اورحافظ آبادمیں ڈاکٹرز اور پیرا ویٹرنری سٹاف کے مظاہرے

گوجرانوالہ،حافظ آباد( نمائندگان جنگ)ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی مشترکہ کال پرگوجرانوالہ اورحافظ آباد میں ملازمین نے محکمانہ پالیسیوں کیخلاف مظاہرے کیے۔گوجرانوالہ میں مظاہرہ کی قیادت ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن وپیراویٹ ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے صدرڈاکٹر محمد سلمان،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر انجم محمود کھوکھر،نائب صدر ڈاکٹر زاہد خان،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر حافظ نعم الحسن ودیگر نے کی۔ ریلی میں شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد سلمان،ڈاکٹر انجم محمود نے مطالبہ کیا کہ غیرپیشہ وارانہ ڈیوٹیوں کا مکمل بائیکاٹ،لائیو سٹاک کے درجہ چہارم کے تمام ملازمین کا سروس سٹرکچر فی الفور فافذالعمل کیا جائے،تمام ملازمین کے لئے رسک الاؤنس،ہارڈ ایریا الاؤنس،نان پریکٹس الاؤنس فی الفور دیے جائیں،کنٹرکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔،مروجہ ڈیوٹی کے اوقات کار کے علاوہ کسی ملازم کو کار سرکار پر ہر گز مجبور نہ کیا جائے،ہزاروں میل دور ملازمت کر نے والے تمام ملازمین کو ان کے گھر کے قریبی سٹیشن پر تعینات کیا جائے ۔ حافظ آباد میں ویٹرنری ڈاکٹر ایسوسی ایشن اور پیراویٹرنری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈاکٹروں اور ملازمین نے ہڑتال کرتے ہوئے فوارہ چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی اور بعدازاں مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ غیر محکمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے انکا تقدس پامال ہورہا ہے۔انہیں ونڈا، نم، منرل مکسچر بیچنے پرمجبور کیا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین