گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) شہباز کالونی کے رہائشی عدنان نےمحلے میں رہنے والے خواجہ سراء لیلیٰ غوری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا ،کنگنی والا پولیس نے ملزم عدنان کو گرفتا ر کر لیا تھا جبکہ اس کے چھوٹے بھائی فرمان علی کو گرفتار کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ،چوکی انچارج سب انسپکٹر زبیر احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان خواجہ سراء سے بھتہ نہیں مانگتے تھے بلکہ علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر رہے تھے۔