سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ضلع سیالکوٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرگذشتہ ماہ مئی15505مختلف گاڑیوں کے چالان کر کے انہیں56 لاکھ،56ہزار،700روپے جرمانہ کیا۔ ٹریفک ذرائع کےمطابق گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1712گاڑیاں بندکی گئیں جبکہ تیز رفتاری پر66 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے۔ عوام کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی کے فروغ اور پاسداری کے لئے مقامی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام، ریڈیو پر دو پروگرام ، ، تین سیمینار، ایک ٹریفک ویک اور تین ٹریفک ڈے بھی منائے گئے۔ 130ڈرائیوروں اور سٹوڈنٹس کو163لیکچر دیئے گئے۔