اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی تقریر میں کہاکہ ہمارا احتساب سیاسی مخالفین پیپلزپارٹی کے ہر دور میں ہوا ، 1972ءسے یہ سلسلہ شروع ہوا جب نیشنلائزیشن کے ذریعے ہمارے اثاثے قومیائے گئے تب میں کالج سے فارغ التحصیل ہوا تھا‘پیپلز پارٹی کے انتقام کی بھی لمبی کہانی ہے ۔ مشرف کی آمریت کے دور میں بھی ہماراکڑا احتساب ہوا اور بے دردی سے ہوا، ہمارے گھروں تک پرقبضہ جمالیا گیا، اگر بار بار لگنے والے الزامات میں سچائی ہوتی تو مشرف کو میرے خلاف ہائی جیکنگ کے جھوٹے مقدمے کا سہارا نہ لینا پڑتا۔