سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )مزدور بے قابو بس کے نیچے آکر کچلا گیا۔تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ پل ایک پر جمعرات کی صبح 7بجے گھر سے مزدوری کے لئے کام پر جاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار25سالہ نوجوان عمر پسرور سے سیالکوٹ آنے والی بس نمبرایل ڈیلبو این5376 کے ٹائروں کےنیچے آکر کچلا گیا اور زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان بحق ہوگیا۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے عمر کے بھائی کی رپورٹ پر بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔