سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) شہری کے گھر پر فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ موضع مترانوالی میں نامعلوم افراد نے بشیر کے گھر پر فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلایااور فرار ہو گئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔