• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائی،7ملزم گرفتار

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )ڈی پی او سرفراز ورک کی طرف سے ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران ڈی ایس پی سٹی سرکل خالد گجر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن رائے عبدالحمید نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ شہرکے گنجان آباد علاقوں اور سنسان ویران ڈیروں پر چھاپے مار کر مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زائد مقدار میں چرس اور قمار بازی میں استعمال ہونے والے آلات بر آمد کر لئے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او رائے عبدالحمید نے بتایا کہ نوجوان نسل کی زندگیاں تباہ کرنے والے منشیات فروش اور جسم فروشی کے اڈوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی تھانہ میں تعینات ہوتے ہی جسم فروشی کے اڈے چلانے والے بلال اور ماریہ کو گرفتار کر کے بجرم 371/AB مقدمہ درج کر لیا ہے رام گڑھ سے جاوید نامی منشیات فروش کے قبضہ سے 1560 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر یونس،وقار،زاہد اور نوید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ایچ نے مزید کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لئے دن رات کوشش کروں گا اپنے علاقہ کی جان و مال کی حفاظت کرنا اولین ترجیح سمجھتا ہوں اہل علاقہ کی عوام نے ایک بار پھر ایس ایچ او رائے عبدالحمید کا شکریہ ادا کیا کہ علاقہ سے جرائم کے خاتمہ کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
تازہ ترین