• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پولیس کا یوم شہادت حضرت علی ؓ پرسکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس نے 21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی ؓ کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا،ملتان میں کل 12جلوس نکالے جائیں گے جن میں سے 2جلوس " اے"کیٹگری اور 10 جلوس " بی" کے ہوں گے جبکہ کل 9مجالس ہوں گی جن میں سے3مجالس کا تعلق ـ" اے"کیٹگری سے اور 6 مجالس " بی"کیٹگری کے ہیں، یوم علی کے موقع پرکل2078 اہلکار و ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے جن میں سے 4ایس پی ،13ڈی ایس پی ،29انسپکٹر،302 اپرسبارڈینیٹس ،1681کانسٹیبلز اور 49لیڈی کانسٹیبل کے علاوہ قومی رضا کا ربھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، سی پی او نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ از جلوس برآمد ہونے سے قبل روٹ کامعائنہ کریں گے، اسی طرح سٹی ٹریفک پولیس ملتان  نے بھی  ٹریفک پلان مرتب کر لیا ہے، چیف ٹریفک آفیسر نے عوام  سے اپیل  کی ہے کہ دران ڈیوٹی ڈائیورشن پر کھڑے پولیس افسران سے تعاون کریں،ڈائیورشن پلان گھنٹہ گھر چوک و حسین آگاہی بازار،مسجد ولی محمد سے حسین آگاہی چوک ، حسین آگاہی چوک سے حسین آگاہی موڑ،حسین آگاہی موڑ سے گھنٹہ گھراور گھنٹہ گھر چوک کے چاروں اطراف ہمہ قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گے ، عوام   نواں شہر سے کچہری جانے کے لئے واٹر ورکس روڈ اور خانیوال روڈ استعمال کریں گے،ڈائیورشن پلان عزیز ہوٹل چوک سے صدر بازار،جمیل آباد روڈ ،ڈیرہ اڈا سے بطرف عزیز ہوٹل ،ڈیرہ اڈا سے عظمت واسطی روڈ،عزیز ہوٹل چوک سے بطرف کینٹ،یوسف رضا گیلانی فلائی اوور، ایس پی چوک سے بطرف باہمن جی چوک،صدر بازار، تمام اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گے،عوام  شیر شاہ جانے کے لئے خان پلازہ ،ایمپیریل چوک،شنگریلا چوک ، بجلی گھر چوک سے جانب شیر شاہ راستہ اختیا ر کریں گے۔
تازہ ترین