گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن(ر) محمد آصف نے اجلاس میں حاضر نہ ہونے پر پبلک ہیلتھ انجینئر نگ سیالکوٹ کے ایکسیئن اور پبلک ہیلتھ انجینئر نگ حافظ آباد کے ایکسیئن سے جواب طلب کر لیا انہو ں نے ہدایت کی کہ وہ اجلاس سے غیر حاضر ہونے کی وضاحت پیش کریں۔کمشنر نے ترقیاتی سکیموں پر کام کی سست رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے اسے تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹارگٹ مکمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔